گجر نالہ متاثر خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ، کے ایم سی کے ڈائریکٹرز معطل، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

0
63

کراچی: ‏کے ایم سی عملے کی جانب سے گجر نالہ متاثرین کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور کے ایم سی افسر کی جانب سے خاتون کو میسیجز پر جنسی حراساں کرنے کا کیس سامنے آگیا۔

کراچی تجاوزات آپریشن کا بھیانک پہلو خاتون کا الزام تھا کہ کے ایم سی عملے نے مکان نہ توڑنے کے عوض رشوت مانگی کم پیسے دینے پہ جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا جسے خاتون نے نہیں مانا اور حکومت سے ان افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون سے رشوت لینے اور حراسانی میں ملوث کوئی اور نچلے عملے کے اہلکار نہیں بلکہ 17 گریڈ کے کے ایم سی افسران عارف قاضی اور مسرور اقبال شامل ہیں۔ جن میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی اور دوسرا ڈپٹی ڈائریکٹر تجاوزات سیل ہے دونوں کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کچھ روز قبل خاتون نے کے ایم سی عملے کی جانب سے متاثرہ عورتوں کو حراساں کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں