حق خودارادیت بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے، وفاقی وزیر اطلاعات‏

0
28

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حق خودارادیت بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے۔ حق خودارادیت انسانی عظمت ووقارکےتقاضوں کا لازمی جز ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی نفی آزادی، قدروں اور اصولوں کا انکار ہے اور کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کوئی جبرو ظلم اس جائز، بنیادی جمہوری حق کی جدوجہدسےکشمیریوں کو نہ ہٹاسکا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئےحق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے مذید کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں