صحافیوں پر حملے کے خلاف گوجرہ کے صحافی سراپاء احتجاج

0
57

گوجرہ: ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔ آئے روز نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف فیصل آباد نثار احمد خاں پر حملہ کے خلاف گوجرہ کے صحافی سراپاء احتجاج۔

 ملک بھر کی طرح گوجرہ میں بھی روز نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف فیصل آباد نثار احمد خاں کے گھر داخل ہوکر تشدد کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گوجرہ میں بھی احتجاجی ریلی  نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کا آغاز گوجرہ پریس کلب سے کیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

 ملکاں والا چوک پہنچ کر ریلی کے شرکاء سٹی صدر پیپلز پارٹی غلام محمد لالہ صدر گوجرہ پریس کلب چوہدری ذوالفقار علی صوبہ تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری بلال اصغر وڑائچ کے نمائندہ سرفراز حسن ممبر امن کمیٹی خلیفہ مولانا خالد حسین رضوی تحریک لبیک کے امیر سید حسنین مصطفےا ضلعی ناظم میاں محمد عارف صدر انجمن تاجران منصور بھنگو سینئر صحافی تنویر حسین رانا عبداللہ ملک وسیم شاہد ندیم رانا مشہود رشید اشتیاق درویشی محمد اجمل محمد عمران ڈی سی شاہد جٹ اور قائد احتجاجی ریلی غلام مرتضی محبوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون ہیں آئے روز صحافیوں پر تشدد حکام بالا کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی سے ہرگز نہیں روک سکتے۔ گزشتہ دنوں روز نیوز فیصل آباد کے بیوروچیف نثار احمد پر ہونے والے حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کرتے ہیں اس موقع پر انجمن تاجران ممبران امن کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداران اور شہریوں سمیت صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ریلی کا اختتام واپس گوجرہ پریس کلب پہنچ کر کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں