وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

0
9

اسلام آباد: ‏وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ ارکان اسمبلی نے شریک تھے۔

ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ‏کہا کہ موجود گورننس نظام پر تحفظات مگر وزیراعظم کیساتھ ہیں۔ یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں نہ اسے پسند کرتے ہیں۔ نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈلیور کرسکیں۔ ‏ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، کراچی، سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم وفد کی تجاویز کو سراہا اور وزیراعظم نے سندھ کے امور میں متحدہ سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ ‏18ویں ترمیم کے بعد اختیارات کا مسئلہ ہے اور بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وفد سے کہا کہ ‏میرا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی فلاح ہے۔ شفاف نظام کی تبدیلی کے لیے کوشش کر رہا ہوں۔ اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں