سوشل میڈیا پر اسکولوں میں چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا

0
43

کراچی: سوشل میڈیا پر کورونا کے باعث اسکولوں میں کل سے چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔

کورونا کے بڑھتے کیسز، نوسرباز مافیا سرگرم، وٹس ایپ و دیگر سوشل میڈیا گروپس پر اسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن گردش کرنے لگا، سرکاری و نجی اسکولوں میں کل سے چھٹیوں کا جعلی نوٹی فکیشن شہریوں کے لیے گمراہی پیدا کرنے لگا۔ نوٹی فکیشن کو لے کر بحث سوشل میڈیا گروپس پر اصل یا نقل ہونے کی بحث جاری ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن کے جعلی ہونے کی تصدیق کر دی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق کورونا کے پیش نظر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اسکولوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اصل نہیں ہے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسکولوں میں چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں