سید مصطفی کمال این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے

0
31

کراچی: پاک سر زمین پارٹی نے پی ایس پی چئیر مین سید مصطفیٰ کمال کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ سید مصطفیٰ کمال پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈولفن پر این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے الیکشن کمیشن میں سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کروانےکے موقع پر پی ایس پی کے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ حسان صابر، وائس چیئرمین ایڈوکیٹ سید حفیظ الدین، ارشد وہرہ، نائب صدر ایڈوکیٹ صوفیہ سعید اور جوائنٹ سیکریٹریز افتخار عالم اور محمد دلاور، رکن نیشنل کونسل ڈاکٹر سراج اور محمد نثار بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں