کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم حالت جنگ میں ہے، فردوس عاشق اعوان

0
74

راولپنڈی: فردوس عاشق اعوان کی ویکسینیشن سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم حالت جنگ میں ہے اور پنجاب بھر میں ویکسینیشن کے 127سینٹر بنائے گئے ہیں۔ پنجاب مین پونے پانچ لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو ویکسین نہیں لگا سکتے کیوں کے فیڈریشن تفریق نہیں کرسکتی اور حکومت پنجاب میڈیا کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی ویکسین خریدنے جارہی ہے۔  یہ ویکسین میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کے فرنٹ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں آج 15 افراد کی اموات ہوئیں ہیں اور پنجاب میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ لاہور میں ایک دن میں 13 سو اور راولپنڈی میں 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 الیکشن میں اسٹیمپ کی سیاہی سے کورونا پھیل سکتا یے اور یہ کیسا الیکشن ہوگا کارنر میٹنگ بھی نہیں ہوسکتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں