نماز تراویح کے دوران بلی امام کے کندھے پر جا کر بیٹھ گئی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0
121

کراچی: الجزائر کی ایک مسجد میں عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بلی نماز تراویح پڑھانے والے امام کےکندھے پر جا کر بیٹھ گئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بلی کو امام مسجد کے کندھے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ امام صاحب نماز کی قراءت کر رہے ہیں۔

امام مسجد بھی بلی کے ساتھ شفقت سے پیش آئے۔ انہوں نے بلی کو کچھ نہیں کہا۔ بلی نے امام مسجد کے منہ سے اپنا منہ لگایا اور امام کے رکوع میں جانے سے تھوڑا قبل بلی خود ہی ان کے کندھے سے اتر گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں