کور کمانڈر لیفٹیننٹ کا ایف سی نارتھ کے ہمراہ غزہ بند اسکائوٹس مچھ کا دورہ

0
149

کوئٹہ: کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ایف سی نارتھ میجر جنرل یوسف مجوکہ کے ہمراہ غزہ بند اسکاوٹس مچھ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ایف سی جوانوں سے ملاقات کی اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کوہسار پوسٹ کا دورہ کیا۔ جوانوں سے عید ملے۔ جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوۓ کہا کہ آپ اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے ملک وقوم اور بلوچستان کے عوام کی حفاظت پر مامور ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے مچھ جیل کا بھی دورہ کیا۔ جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی کور کمانڈر نے جیل انتظامیہ سے ملاقات بھی کی اورانہیں قیدیوں کی سہولت کےلئے مختلف ہدایات جاری کیں۔

کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے قیدیوں کی ہنر سازی کے لیے بھی دستیاب ذرائع کو موثر طور پر استعمال میں لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ قیدی اپنی سزا کا دورانیہ مثبت انداز میں پورا کر سکیں اور اپنے آپ کو سزا کے بعد معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کرسکیں۔

دورے کے دوران کور کمانڈر لیفیٹینٹ جنرل سرفراز علی ایف سی کے مخصوص یونیفارم میں ملبوس تھے جس کے سبب ایف سی کے جوانوں نے مزید اپنائیت محسوس کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں