سپیکر قومی اسمبلی نے بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکین وطن کی واپسی کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

0
40

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی وطن واپسی کی سہولت کے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ممبران قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر خصوصی اقدام اٹھایا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے اس اقدام کو حزب اقتدار اور حزب اختلاف نے سراہا ہے۔

 اس کمیٹی کا یہ قیام قومی اسمبلی کے ممبران کے مسلسل مطالبے کا نتیجہ ہے جو اپنے حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

 کمیٹی کا بنیادی مقصد وزارت خارجہ، وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ان ممالک میں پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں کے ذریعے پاکستانی تارکین وطن کی ہر ممکن سہولیات کے ساتھ باآسانی واپسی کو یقینی بنانے جاسکے۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر رابطہ کرے گی جو ملازمت کے معاہدوں کی میعاد ختم ہونے اور اس طرح کے دیگر مسائل کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہیں تاکہ ان کی شکایات کو متعلقہ فورمز کے ذریعے دور کیا جاسکے۔

 اس کمیٹی کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تجربہ کار عہدیداران  کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں