طالب علم سے بدفعلی کیس میں اہم پیش رفت، ویڈیو کا اصلی ہونا ثابت

0
108

لاہور: ترجمان انویسٹی گیشن ونگ لاہور کے مطابق طالب علم سے بدفعلی کیس کی فرانزک رپورٹ میں ویڈیو کا اصلی ہونا ثابت ہوگیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا ہے کہ طالب علم سے بدفعلی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ طالب علم سے بدفعلی کی آڈیو ویڈیو فرانزک تجزیے کے لیے جمع کروائی گئی تھی، رپورٹ میں ویڈیو کے ساتھ کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں موجود طالب علم صابر شاہ اور ملزم عزیز الرحمن دیکھے جاسکتے تھے، ویڈیو میں موجود اشخاص کے شخصی خدوخال طالب علم صابر اور ملزم عزیز الرحمن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ وقوعہ کافی پرانا ہونے کی وجہ سے ڈی این اے تجزیہ نہ ہو سکا، بدفعلی جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں