کیا بیروت میں بمب دھماکوں کے پیچھے اسرائیل ملوث ہے

0
373

کراچی: اسرائیل نے سعد حریری کے گھر کو چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں سے اڑا دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد تباہ کن 2 زور دار دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں سیکنڑوں عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور سو سے زائد افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

منگل کی شام یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں ہوئے ہیں۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔ ایک دھماکہ سابق وزیراعظم سعد الحریری کی اقامت گاہ کے نزدیک ہوا ہے۔ لبنان کے ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن ایم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر واقع ایک گودام میں پہلا دھماکا ہوا تھا۔

 سعدالحریری نے دھماکوں کے بعد پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے لیڈر ولید جنبلاط کے ساتھ اپنی تصاویر ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ولید جنبلاط دھماکوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ان کے ہاں آئے تھے۔

بیروت میں مقیم ایک خاتون نے العربیہ کو بتایا ہے کہ انھوں نے پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی تھی۔ اس کے بعد ہم نے طیاروں اور ایک دھماکے کی آواز سنی ہے۔ بیروت کے سرکاری اداروں نے دھماکوں کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں اور عام شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچا رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں