کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا، وزیر خارجہ

0
47

اسلام آباد: یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں ایک دفعہ پھر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام کشمیریوں کو، باور کروانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے  مظالم سے دنیا بے خبر نہیں ہے۔

انہوں کہا کہ آج دنیا کے سامنے ہندوستان کا اصلی چہرہ ہے نقاب ہو چکا ہے اور وزیراعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ میں آج کشمیریوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک ان کی قیادت پابند سلاسل ہے میں ان کی وکالت کروں گا۔ میں کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا۔

بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرایض میں شامل ہے اور انشاء اللہ فتح آپ کی ہوگی اور 4 ماہ کے لاک ڈاؤن سے، دنیا کی چیخیں نکل گئیں لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کو آج ایک سال ہو چکا ہے۔ نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاؤن جھیلنے پر مجبور ہیں۔ غاصبوں کی یہ غلط فہمی ہے کہ وہ جبر کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست کرلیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب کوئی قوم کھڑی ہو جاتی ہے تو کوئی غاصبانہ فوج اسے دبا نہیں سکتی اور آج کشمیری کھڑے ہو چکے ہیں۔ پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے اور کشمیر جلد اس جبر سے آزاد ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں