یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سربراہ پاک فضائیہ کا پیغام

0
69

 اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت، آبادی میں غیر قانونی تبدیلی، جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اورجفاکش  عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام  کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ہم حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں