کراچی کے نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف، رجسٹریشن منسوخ کردی

0
303

کراچی: صفورہ گوٹھ کے نجی اسکول دی ہئیرکس میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف سامنے آگیا۔ خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی تھیں۔ صفورہ گوٹھ کے قریب قائم نجی اسکول میں لڑکیوں کے واش روم سے خفیہ کیمروں کے لگے ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔
محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی اور محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے دروان خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کرلیے گئے۔

ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی۔ نجی اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی اور اسکول سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کی جانب سے اسکول کی رجسٹریشن منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مارکر اطلاع کی تصدیق کردی اور اس کے پیچھے کسی غیر ملکی پورن وگرافی کا عمل دخل تو نہیں۔ تحقیقاتی اداروں کو تفتیش لازم کرنی چاہیئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں