عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد گرفتاری کا امکان

0
29

اسلام آباد: اسلام آباد میں جیل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور عمران خان کے خلاف بہت سے مستند مقدمات درج کروانے کے فوری بعد گرفتاری کا امکان ہے۔ گرفتاری کا فیصلہ لانگ مارچ سے پہلے کر لیا گیا تھا اور گرفتاری کے بعد اسے اسلام آباد جیل میں رکھا جائے گا۔

سرکاری ذرائع نے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون آج وزیراعظم شہباز شریف کو قانونی کاروائی پر اپنی حتمی رائے دے گی، اور حاصل شواہد اور قانونی رائے کی روشنی میں عمران خان اور اس کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

سرکاری زرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوج کے اعلی افسران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت قانون اور وزارت دفاع اپنی حتمی رائے آج وزیراعظم کو پیش کردے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں