وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کورونا سے پہلے شہید ڈاکٹر کے اہل خانہ کو چیک دے دیا

0
21

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے پہلے ڈاکٹر محمد جاوید کے اہل خانہ کو شہداء پیکج کے تحت 70 لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔ فرنٹ لائن پر خدمات انجام دیتے ہوئے کورونا سے شہید ہونے والے صوبے کے دیگر ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے ورثا کو بھی اس پیکج کے تحت امداد کی فراہمی پر کام جاری ہے اور عنقریب ان کے ورثا کو امدادی چیکس دئے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان شہیدوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ کورونا وبا میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے وال طبی عملے اور دیگر اہلکاروں کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے تمام فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی حکومت ان کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہدا کے ورثاءکے لئے ہر وقت کھلے رہیں گے وہ خود کو درپیش کسی بھی مسئلے کے لئے ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں