عالمی بینک کا ہیومن کپیٹل کے حوالے سے ورچوئل مشترکہ منسٹریل اجلاس

0
56

اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کا ہیومن کپیٹل کے حوالے سے ورچوئل مشترکہ منسٹریل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کی۔

اجلاس میں خسرو بختیار نے کہا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت پر کورونا کی وجہ سے منفی اثرات کم مرتب ہوئے اور عالمی سطح پر ہماری انسداد کورونا اسٹریٹجی کو سراہا گیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کیلئے ہماری حکومت نے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے اور کم آمدنی والے طبقے کو کورونا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے احساس پروگرام کو وسعت دی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا کے معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے اضافی مالی امداد فراہم کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں