سندھ میں مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 564 ملازمتوں کی منظوری

0
178

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے لواحقین کو 2019 سے اب تک 5327 ملازمتیں دی گئی ہیں۔

یہ بات انہونے فوتی کوٹا پر عملدرآمد کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ جلاس میں سیکریٹری سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو علم الدین بلو، چیئرمین اینٹی کرپشن محمد اقبال میمن، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو،  سیکریٹری سروسز سعید احمد منگریجو  سیکریٹری قانون، سیکریٹری اقلیتی امور اور سیکریٹری خوراک سمیت متعلقہ سیکریٹری شریک ہوئے۔

اجلاس میں مختلف محکموں میں فوتی کوٹا پر 564 ملازمتوں کی منظوری دی گئی جن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 207، صحت کے 79، آبپاشی کے 37 اور بلدیات میں 60 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 34، زراعت میں 35، کالج ایجوکیشن میں 8، لائیو اسٹاک میں 9، خوراک میں 8 ملازمتوں کی منظوری دی گئی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 18، محکمہ داخلا میں 9، سروس جنرل ایڈمنسٹریشن میں 2، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں 1 اور روینیو میں 28 ملازمتوں کی منظوری دی گئی، اینٹی کرپشن میں 3، سوشل ویلفیئر میں 4، محکمہ جنگلات میں 12 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی نے جو پہلے کیس منظور کئے ہیں ہیں انکی تنخواہیں جاری کی جائے اور محکموں میں جتنے کیس ہیں ان کو جلد مکمل کر کے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بتایا جائے ضلعی سطح پر کتنی ڈی آر سی منعقد ہوئی ہیں اور فوتی کوٹا پر جتنے کیس اضلاع میں ہیں انکو جلد مکمل کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب۔ چیف سیکریٹری سندھ نے فوتی کوٹا، ڈس ایبل کوٹا اور ملازمین کی ریگیولر کرنے کے معاملات کے متلعق تمام سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں