پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

0
37

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے۔ ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر 8 شہروں میں کورونا پازیٹو کیس کی شرح خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ عوام ماسک پہنیں، گھر میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔ اگر ماسک پہننے کی پابندی کو عادت نہ بنایا گیا تو صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ اپنے لئے اوراپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کے لئے ماسک پہن کر گھر سے نکلیں اور اگر ہر شہری ماسک پہننے کی پابندی عادت بنا لیں تو حالات نارمل ہو جائیں گے۔ عوام کو کورونا کے مکمل خاتمے کے لئے حکومتی اداروں سے بھرپور تعاون کرنا ہوگا اور سختی نہیں کرنا چاہتے صرف اپنے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں