وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے حکومت روس کے وفد کی ملاقات

0
43

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سینٹ پیٹربرگ، حکومت روس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

وفد کی سربراہی حکومت کے مشیر اینڈرے زوبال کر رہے تھے۔ وفد میں قونصل جنرل ڈاکٹر الیگزینڈر جی کوزین، مسٹر پاویل یامانوو اور دیگر شامل تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری انڈسٹریز اور سیکریٹری توانائی شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ روس سے ہمارے پرانے مضبوط تعلقات ہیں اور شہید ذوالفقار بھٹو کے دور میں روس نے کراچی میں اسٹیل ملز قائم کی تھی۔ اسٹیل ملز نے پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا اور  ہم روس کی حکومت کے شکرگزار ہونگے اگر وہ اسٹیل ملز اپگریڈ کرکے دیں۔

وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسٹیل ملز کی اپگریڈیشن اور بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سینٹ پیٹربرگ کے وفد کو سندھ میں پی پی پی موڈ کے تحت سرمایہ کاری کی آفر کی اور کراچی میں 260 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم، کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پر کام کرنے کی پیشکش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جام چاکرو میں 50 ایم جی ڈی کا کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے اور نکاسی آب، واٹر سپلائی کے منصوبے حیدرآباد میں بھی پی پی پی موڈ کے تحت شروع کر سکتے ہیں۔

وفد نے کہا کہ ان منصوبوں کو اسٹڈی کر کے سندھ حکومت کے ساتھ ایک اور اجلاس کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں