مذہبی جماعت کے رہنما سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، سینیٹر کا گن مین بھی ملوث

0
57

کراچی: پڑوسی ملک سے آئے دہشتگرد، اس وقت کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی کوششوں میں ہیں، نیو کراچی میں قتل کیئے جانے والے اہل سنت و الجماعت کے سلیم کھتری کے قاتل مخالف مسلکی تنظیم کے کارندے ہیں، ایک سیاسی شَخصیت اور سینیٹر کا گن مین بھی ہے۔

مذہبی جماعت کے رہنما سلیم کھتری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔ اردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔ کراچی میں سلیم کھتری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے۔

ملزمان کو جعفر طیار اور رضویہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات میں سابق رکن پارلیمنٹ کا گن مین بھی ملوث ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ پرست گروہ کی زینبیون بریگیڈ سے منسلک ہیں جبکہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے لیے مختلف ٹیمیں شہر میں موجود ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کا تعلق مذہبی فرقہ پرست گروہ سے ہے اور ملزمان نے عسکری تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی ہے۔

یاد رہے کہ نیو کراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سلیم کھتری کو قتل کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول سلیم کھتری اہلسنت کے رہنما تھے، جنہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر 6 گولیاں ماری گئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں