وزیراعظم عمران خان نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ

0
78

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے پہلی بار پاکستان میں مقامی طور پرتیار وینٹی لیٹرز کا افتتاح کیا۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہم اپنے لوگوں کی ذہانت سے فنی مہارت کے ذریعے خود انحصاری کی منازل طے کریں گے۔ حکومت خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے تمام منصوبوں میں تعاون کرے گی۔

نوجوان نسل کی صلاحیتوں کوبروئے کار لا کر خود انحصاری کی منازل طے کریں گے اور اسمارٹ لاک ڈائون کے ذریعے معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی کو وسیع پیمانے پر سراہا جارہا ہے۔ کورونا وبا پر قابو پانے کےلیے ہماری حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور اب ہماری توجہ طبی شعبے کی جامع اصلاحات پر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں