پنجاب پولیس کا صحافی پر غیر انسانی تشدد، انگلیوں کے ناخن تک کھینچ لئے

0
160

رحیم یار خان: رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے نواحی علاقے بھونگ شریف پریس کلب کے صدر محمد اصغر علی کو تھانہ بھونگ شریف پولیس نے مقامی وڈیروں کے کہ کہنے پر جھوٹا مقدمے میں گرفتار کرکے حوالات میں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن کھینچ لئے، جبکہ جسم پر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس تشدد کا شکار صحافی اصغر علی نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے اپنے جسم پر بہیمانہ تشدد کے واضح نشانات دکھاتے ہوئے بتایا ہے کہ آج اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی صحافی مقامی وڈیروں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں کیونکہ وڈیروں کے خلاف سچ لکھنے پر ان کو پولیس نے جھوٹا مقدمہ میں گرفتار کرکے حوالات میں ساری رات تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے سارے صحافی دوستوں نے ساری رات تھانے کے باہر گزاری جبکہ صحافی کو میڈیکل کیلئے دیہی مرکز صحت منتقل کیا جہاں ان کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا اور بعد میں عدالت پیش کیا گیا۔ جہاں صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے متاثرہ صحافی کے عدالت کے باہر آنے پر پولیس کا سارا کچا چٹھا کھول دیا، تاہم اس صورتحال پر ‏صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نےصحافی اصغر جعفری پر تشدد میں ملوث اے ایس آئی جام عابد کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا، شفاف انکوائری کرینگے۔ جبکہ زرائع کے کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے معاملہ دبا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں