سندھ لوکل باڈی بل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج، عدالت نے پی ایس پی سے دلائل طلب کرلئے

0
85

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سندھ لوکل باڈی بل کے خلاف پی ایس پی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

پی ایس پی کے ارشد وہرہ اور حفیظ الدین نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ پی ایس پی کی جانب سے ایڈووکیٹ حسان صابر آئینی درخواست کی پیروی کررہے ہیں۔

ایڈووکیٹ حسان صابر کا کہنا تھا کہ لوکل باڈی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے۔ لوکل باڈی ترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 7, 8, 32 اور 140A کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر لوکل باڈی ایکٹ میں ترمیم کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ حکومت نے بدنیتی کے بنیاد پر لوکل باڈی بل کابینہ اور صوبائی اسمبلی سے منظور کروایا ہے۔ سندھ حکومت نے بل گورنر کو دستخط کرنے کے لیے بھیجوا دیا ہے۔ حکومت کی نیت سے لگتا ہے بل کو آرڈیننس میں تبدیل کردیا جائے گا۔

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق پی ایس پی کے وکیل ایڈووکیٹ حسان صابر سے دلائل طلب کرلیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں