اب ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند،۔آرڈیننس جاری

0
145

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا (ترمیمی) آرڈیننس 2021ء جاری کر دیا۔ صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا، آرڈیننس کی مدد سے نادرا ‏آرڈیننس، 2000ء کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ہے۔

ترمیم کے مطابق تمام ایجنسیاں نادرا کو فوراً ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی اور نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا ‏بےضابطگی تصور ہوگا جس پر متعلقہ قانون کےتحت کارروائی ہوگی۔

قبل ازیں صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں ‏شائع ہوگی۔ گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا، جس کے ‏تحت زیادتی کے مجرم کو نامرد بنایا جائے گا۔

اس سے قبل رواں سال جون میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نےکرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دی تھی ، وزیرقانون نے ‏کہا تھا کہ کرمنل لا ترمیمی بل کےتحت ریپ کےعادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر ‏‏جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں