سانحہ مچھ، شہر کراچی میں 20سے زائد مقامات پر احتجاج اور دھرنے جاری

0
37

کراچی: سانحہ مچھ، شہر کراچی میں 20 سے زائد مقامات پر احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر دیا جارہا ہے اور مرکزی دھرنے میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور لوگوں کی شرکت۔

ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ پر احتجاج جاری ہے جبکہ صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، یونی ورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے۔

ملیر15، پاور ہاوس، سرجانی خدا کی بستی، انچولی، فائیو اسٹار پر احتجاج جاری ہے اور ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7نمبر، ناظم آباد نمبر ایک، پر بھی احتجاج جاری ہے۔

اسٹیل ٹاون موڑ، کورنگی ڈھائی نمبر، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ پر بھی احتجاج کیاجارہا ہے۔

احتجاج کے باعث مختلف شاہراوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ شاہراہ فیصل میٹرو پول سے ڈرگ روڈ تک ٹریفک کا دبائو ہے اور کوریڈور تھری، گورمندر سے تین ہٹی جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک دبائو ہے۔ لیاری ایکسپریس وے، ایس ایم توفیق روڈ اور واٹرپمپ شاہراہ پاکستان پر بھی ٹریفک کا دبائو ہے۔ شاہراہ کورنگی اور نیشنل ہائی وئے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں