جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال2021 کے نتائج کا اعلان

0
212

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ایس ایس سی- پارٹ 1 جماعت نہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹواور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبات یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس بے ایس ای کے لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

سائنس گروپ میں 1,57255 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 1,53417 طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔ امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 82,143 طلباء اور 71,274 طالبات شریک ہوئیں، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 3,838 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 1,45949 رہی اور کامیابی کا تناسب 95.13 فیصد رہا۔ اسی طرح 1 پرچہ میں 917۔2 پرچہ میں 86۔ 3 پرچہ میں 347 طلباء وطالبات ناکام ہوئے جبکہ تمام پرچوں میں 6118 طلباء و طالبات فیل قرار پائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں