راول ڈیم پر قائم نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار، عدالت کا تین ہفتوں میں گرانے کا حکم

0
71

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول ڈیم کنارے پر قائم نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار دے کر تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف فوجداری اور مس کنڈکٹ کی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار دے دی۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے شہری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیوی سیلنگ کلب کو تین ہفتوں میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی۔

ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ نیوی کا اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے رئیل اسٹیٹ منصوبے میں شامل ہو ، سی ڈی اے کو اختیار نہیں تھا کہ وہ نیول فارمز کو این او سی جاری کرتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں