پاک افریقہ تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

0
30

کراچی: سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابہ آج ہوگا۔

آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

 جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی آج نہیں کھیلیں گے۔

 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا اور دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے جیتا تھا۔ ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آل رائونڈر شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے اور مڈل آرڈر بیٹس مین آصف علی کی جگہ حیدر علی کو کھیلایا جا سکتا ہے۔

بولنگ لائن میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے اور فٹ ہونے کی صورت میں حسن علی کو پلئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں