ایف آئی اے کا مزید تیرہ شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز

0
86

کراچی: ایف آئی اے نے مزید تیرہ شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 ملک بھر میں شوگر مل مافیا اور سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور اب تک متعدد شوگر ملز مالکان کو گرفتار یا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جاچکا ہے، اب ایف آئی اے نے مزید 13 شوگر ملز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جن شوگر ملز کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، ان میں ہنزہ شوگر، اشرف شوگر، حسین شوگر ، سیون اسٹار شوگر، شیخو شوگر، اتحاد شوگر، فاطمہ شوگر، کشمیر شوگر، میر پور شوگر، النور شوگر، سورج شوگر، ایس جی ایم شوگر اور سندھ باد شوگرملز شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 15 شوگر بروکرز سٹہ گروپس کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں، جب کہ ایف آئی اے نے 8 شوگر ملز مالکان کو نوٹسز بھجوائے لیکن تاحال کوئی ایف آئی اے پیش نہ ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں