سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظور

0
116

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں منظور کرتے ہوئے کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ دو رکنی بینچ نے 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض احد چیمہ کی رہائی کا حکم دیدیا۔

 اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) بھی ایل ڈی اے سٹی کیس میں احد چیمہ کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم دے چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں