شہر میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو یونٹ تیار

0
79

کراچی: شہر میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ڈویژن کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تیار ہوگیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا گیاتھا

 جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد کا کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے، یونٹ کی جانب سے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ایک عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں