وفاقی وزیر آئی ٹی کی بین الاقوامی آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیوں سے ملاقات

0
89

اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے دنیا کی مشہور 10 آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیز کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی۔ مائیکروسافٹ، اوریکل، آئی بی ایم، ایمازون، ہواوے، وی ایم ویئر،ٹیراڈیٹا کے عہدیداران ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت, ممبر آئی ٹی جنید امام, ممبر آئی سی اجمل اعوان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی کچھ پالیسیز سے اختلافات کا اظہار کیا گیا۔ آئی ٹی کمپنیوں کے تحفظات دور کرنے اور ہر 3 ماہ بعد جائزہ اجلاس پر بَھی اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے بتایا کہ کچھ کمپنیوں کے دفاتر پاکستان میں قائم لیکن ان کی سرگرمیاں صرف سیلز تک ہی محدود ہیں۔ کمپنیاں اپنی مکمل مصنوعات کے ساتھ بااختیار اور پالیسی بنانے کی اہلیت والے افراد تعینات کریں۔ بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا عمل شروع کیا جانا از حد ضروری ہے، بین الاقوامی معیار کے حامل نوجوانوں کی تربیت کیلئے جدید ٹیکنالوجیکل ٹریننگ شروع کی جائے۔ اربوں ڈالرز ٹرن اوور والی کمپنیوں کیلئے پاکستان میں بزنس اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیوں کے کاروبار کیلئے پاکستان بہترین ٹائم زون میں واقع  ہے اور پاکستانی نوجوان بہترین انگریزی لب و لہجے کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان سستی لیبر کے لحاظ سے دوسرے اور انجینئرز کی شرح کے اعتبار سے چوتھا بڑا ملک ہے، ابتدائی طور پر کمپنیاں نوجوانوں کیلئے لیول ون اور لیول 2 کی حد تک روزگار کے موقع پیدا کرسکتی ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ دے رہی ہے۔ کمپنیاں بزنس کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کے ساتھ اپنی تجاویز بھی پیش کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں