تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ مدت میں ادویات کی قیمتوں میں 12ویں بار اضافہ

0
302

لاہور: تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی تین سالہ مدت میں لگاتار بارہویں بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ 15 سے 150 فیصد تک تاریخی اضافہ نے مریضوں سے جینے کی امید چھین لی ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف فارماسسٹ نور مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ چپکے سے کیا گیا ہے، اس اضافہ کا ڈریپ ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن بھی نہیں دیا گیا نہ ہی میڈیا کو معلومات دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈریپ سی ای او عاصم رؤف کی فارما مافیا سے کٹھ جوڑ کی بنا پر صرف وفاقی وزیر صحت عمران خان نیازی کا کندھ استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اچانک ادویات مہنگی کر دی جاتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں کچھ  نئی ادویات بھی رجسٹر کی گئی ہیں جو کہ بھارت، بنگلہ دیش اور  ترکی کی نسبت تین گنا مہنگی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جولائی میں ہی ہوگیا تھا جس کا نوٹیفکیشن 5 اگست کو جاری کیا گیا تاکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکی جائے۔

 انہوں نے قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں