مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب میں ویسکیسن سینٹر کا افتتاح کردیا

0
262

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب میں ویسکیسن سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب محمد فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور مجلس عاملہ سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے پریس کلب میں سینٹر بنایا گیا ہے اور صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ صحافیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا اور کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں