نشئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے انتخابی عمل سے قبل بلڈ ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے، چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی

0
71

اسلام آباد: چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ عمران خان کو آج ہی نوٹس جاری کریں اور پیسے جمع نہ کروانے والے/دیفالٹر اور افواج پر حملہ آور ہونے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

اجلاس میں برجیس طاہر نے کہا کہ مجھے 15 سو روپے کی وجہ سے الیکشن نہ لڑنے دیا گیا اور عمران خان تو 7 کروڑ کے دیفالٹر ہیں۔ نور عالم خان نے سوال پوچھا کہ کیا عمران خان کو نوٹس بھیجا۔الیکشن کمیشن نے جواب میں بتایا کہ ہیلی کاپٹر کیس کا کہیں سے ریفرنس بھیجا جائے تو ایکشن لیں گے، کے پی کے حکومت سے جب ریفرنس آیا تو ایکشن لینگے۔ نور عالم نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس اسپیکر تب بھیجتا ہے جب بندہ ممبر اسمبلی ہو۔ روحیل اصغر نے کہا کہ پرویز رشید کو اسی معیار پر نااہل کیا مگر عمران خان کو نہیں۔

الیکشن کمیشن نے نواب شیر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں۔
جواب الجواب میں نور عالم خان نے سوال کیا کہ کیا میں ممبر اسمبلی ہوتے ہوئے کسی دوسری جگہ الیشکن لڑسکتا ہوں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کےخلاف حملہ آور ہونے والے کو نوٹس دیں فاتر العقل شخص کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عمران خان کو نوٹس بھیجنے کا حکم دے دیتے ہوئے افواج پر حملے کے حوالے سے چیئرمین پی اے سی نے وزارت قانون سے قانونی حوالے طلب کرلئے۔

پی اے سی کے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62-63 کے تحت عمران خان کے نادہندہ ہونے اور کردار کو دیکھتے ہوئے کیس آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور افواج مخالف سرگرمیوں پر نوٹس کی ہدایت کردی۔

نور عالم خان نے اجلاس میں مذید کہا کہ نشئی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ الیکشن لڑسکے انتخابی عمل سے قبل بلڈ ٹیسٹ بھی ہونا چاہیے جس پر
نزہت پٹھان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو آدھی اسمبلی خالی ہوجائیگی۔

چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نفسیاتی بیمار شخص ہے اس کو الیکشن لڑنے اور جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

کسی تحقیقاتی ادارے نے ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں عمران خان کو نادہندہ قرار نہیں دیا اس لئے ان کو نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اصرار اور سخت موقف کے باوجود الیکشن کمیشن نے معذرت کی جس کے بعد پی اے سی چیئرمین نے ہدایت کی کہ ہم نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں