فرانسیسی ماڈل ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرلیا، عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
214

کراچی: فرانسیسی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین ایل ہیمر نے اسلام قبول کرلیا۔ میرین ایل ہیمر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے چند ماہ پہلے اسلام قبول کرلیا تھا۔

انہوں نے کہا میں نے ایک ایسے راستے کا انتخاب کیا ہے جس پر مجھے تنہا ہی سفر کرنا ہے، کوئی دوست، خاندان اور ساتھی نہیں رہا اب میں ہوں اور میرا اللہ ہے۔

میرین ایل ہیمر نے اپنے اسلام قبول کرنے والے دن کو زندگی کا سب سے خوشگوار دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنا میری روح، عقل اور دل کا انتخاب تھا۔ہیمر نے عمرہ بھی ادا کیا ہے اور خانہ کعبہ کے قریب حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ہیمر کی پرورش ان کے سوتیلے والد نے کی ہے اور کافی عرسے سے وہ اپنے حقیقی والد کی تلاش میں تھیں اسی دوران اسلام سے آشنا ہو کر انہوں نے اسلام قبول کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں