آزاد رکن اسمبلی علی نواز شاہ  کا حکومت سے الگ ہونے کا اعلان

0
130

اسلام آباد: آزاد رکن اسمبلی علی نواز نے تحریک انصاف حکومت سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ علی نواز شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے حکومت اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے۔ علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی اور سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے یوسف رضا گیلانی کو وُوٹ دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں