24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1592 کیسز، 22 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

0
38

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے  جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر  میں 1 ہزار 592 افراد کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 22 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ 19  کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 17 فیصد، لاہور میں 36 فیصد، پشاور میں 20 فیصد اور اسلام آباد میں 30 فیصد مریض ہیں۔ اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 38 فیصد، اسلام آباد میں 31 فیصد، گجرات میں 94 فیصد اور ملتان میں 29 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 37 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 813، پنجاب میں 14 ہزار 677، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 141 اسلام آباد میں 4 ہزار 578، بلوچستان میں 267، گلگت بلتستان میں 263، آزاد کشمیر میں 608 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہو چکی ہے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ 19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 211 مریض ہیں۔

 ملک بھر میں کووڈ19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579، بلوچستان میں 19 ہزار 117، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 45 ہزار 740، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 27، پنجاب میں 1 لاکھ 77 ہزار 823 اور سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ 19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 227 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 426 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 565 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 113 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں کل 509 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک  مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، بلوچستان میں 201 اموات، گلگت بلتستان میں 102 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 311 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ اب  تک ملک بھر میں کووڈ 19 کے 92 لاکھ 46 ہزار 827 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ 19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 701 مریض زیر علاج ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں