اسلام نے پہلی بار عورتوں کو مقام انسان دیا وہ قران پاک انصاف کے مطابق مرد کے برابر ہے، راحیلہ ٹوانہ

0
41

کراچی: پاکستان اسٹڈی سرکل کی جانب سے خواتین عالمی دن کے حوالے سے باکردار ماں باکردار قوم “تشکیل”معاشرہ”
کانفرنس منعقد کی گئی۔

پاکستان اسٹڈی سرکل کی طرف سے خواتین عالمی دن موقع پر ٹوانہ ہائوس میں کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت کی چیئر پرسن  راحیلہ ٹوانہ کی۔ کانفرنس میں سندھ کی  عہدے داران و ممبران سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راحیلہ ٹوانہ نے کہا آپ کے رویعے آپ کے بچوں پر منتقل ہوتے ہیں اسلام نے “تشکیل” معاشرہ میں مظبوط ریاست کا نظریہ دیا ہے۔ کہا جاتا ہے جیسی ماں ویسے بچے اور افراد- جو قومیں اپنی اصلاع نہیں کرتیں وہ تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ معاشرے کی “تشکیل” کی اصل زمہ داری ریاست کے بعد عورت کی ہے جو ماں کا درجہ رکھتی ہے۔ جس پر اصل زمہ داری ہے اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ بہتر ماحولیاتی نظام، محنت، ایمانداری، اعلیٰ اخلاق، قوت برداشت، انصا، محبت، رحم کے ساتھ آنے والی نسلوں اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے اشد ضروری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں