اسلام آباد: پی ٹی اے کے مطابق چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔۔بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ان بلاکنگ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا۔ صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کےساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی اور صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔