شمالی وزیرستان میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا افتتاح

0
247

شمالی وزیرستان: غلام خان بارڈر پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر ریلیف اقبال وزیر، وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد، ڈی سی شاہد علی خان، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، عسکری حکام، مشران اور پاکستانی و افغان تاجروں کی شرکت۔

 طورخم کے بعد غلام خان بارڈر پر پہلی بار ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوگیا اور وزیر ریلیف اقبال وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا افتتاح کیا۔ کراچی سے پہنچے ٹرانزٹ ٹریڈ کی دو گاڑیوں کو غلام خان بارڈر پر کابل روانہ کیا گیا اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے بعد غلام خان بارڈر کے راستے وسطی ایشیاء تک تجارت ہوسکے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز وزیرستان کی معاشی خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔

 وزیر ریلیف اقبال وزیر نے کہا کہ شمالی و ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان گاڑیوں کی میران شاہ میں آف لوڈنگ سے مقامی لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ شمالی وزیرستان: ٹرانزٹ ٹریڈ کھلنے سے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور 20 ہزار مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں