جان لیوا وائرس نے آج 98 لوگوں کی زندگی چھین لی

0
53

اسلام آباد: جان لیوا وائرس نے آج 98 لوگوں کی زندگی چھین لی، 5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,584,87 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 329 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 705,517 ہو گئی۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہوگئی ہے۔

اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 612، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، خیبرپختونخوا میں 94 ہزار 880، اسلام آباد میں 63 ہزار 499، بلوچستان میں 19 ہزار 999، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 070 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد66 ہزار994 ہے۔ جب کہ تقریباً 4 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 124 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں