سعودی خلائی مشن کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو روانہ ہونے کی تاریخ کا اعلان

0
16

ریاض: سعودی عرب کے خلابازوں پرمشتمل ایکزیم مشن (ایکس -2) کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کوروانہ ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہ 8 مئی کو مرکزی وقت کے مطابق رات 9:43 بجے لانچ کیا جائے گا۔ سعودی خلائی مشن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

سعودی خلائی کمیشن، ناسا، اسپیس ایکس اور ایکزیم اسپیس کی ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران میں مشن کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ دو سعودی خلابازوں اور مشن کے ماہرین علی القرنی اور ریانہ برناوی کے ساتھ ایکزیم اسپیس کی انسانی خلائی پرواز کی ڈائریکٹر پیگی وٹسن اور ہوابازجان شوفنر بھی شامل ہوں گے جو پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں لانچ کمپلیکس 39 اے سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسپیس ایکس ڈریگن خلائی طیارے پریہ چاروں روانہ ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں