ملاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی بن گئیں

0
32

پشاور : چترال کے لئے ایک اور اعزاز، بونی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ شازیہ اسحاق  سی ایس ایس کا امتحان نمایاں کارکردگی سے پاس کرکے ملاکنڈ سے پہلی خاتون اے ایس پی بن گئیں۔

شازیہ اسحاق نے ابتدائی تعلیم اپر چترال سے حاصل کی جبکہ اعلی تعلیم کے لئے اسلامیہ کالج پشاور میں تعلیمی سفر جاری رکھا، یونیورسٹی آف پشاور  سے پولیٹکل سائنس میں ٹاپ کیا اور سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی ، شازیہ 2009 میں قومی سائنسی مقابلہ بھی جیت چکی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، قوم کی خدمت اولین ترجیح ہوگی، پختہ ارادہ،  ہمت اور لگن، انسان کو چٹان کی طرح مضبوط کر دیتا ہے، ان کا تعلق ایک ایسے گاؤں سے ہے جو دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے لیکن والدین کی دعاؤں سے ثابت کر دکھایا کہ خواتین بھی اپنی محنت کے بل بوتے پر کسی بھی شعبے میں کارہائے نمایاں سر انجام دے سکتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں