مسجد نبویؐ کے امام انتقال کرگئے، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ​

0
148

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسجد نبوى شريف کے سابق امام الشیخ محمد بن خلیل القاری آج صبح دو بجے مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔

شيخ محمد بن خليل کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ مغرب مسجد نبوی شریف میں ادا کی جائے گی اور تدفین بقیع قبرستان میں ہوگی۔

شیخ محمد بن خلیل کے والد شیخ خلیل الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کا شمار کبار قراء الحرمين میں سے ہوتا تھا آپ حرمين شريفين کے اماموں کے شيخ اور استاذوں میں سے تھے۔

آپ کے ممتاز اور مشہور طلباء کے نام ذکر کئے جاتے ہیں۔ شیخ ڈاکٹر محمد ایوب رحمہ اللہ مسجد نبوی کے تھے۔ آپ کے بڑے بیٹے شیخ محمد خلیل القارئ، مسجد نبوی کے امام ( جن کی یہ انتقال کی خبر ہے)۔ آپ کے دوسرے بیٹے شیخ محمود خلیل القاری، امام مسجد نبوی شریف و مسجد قبلتین کے امام تھے۔ امام حرم مکی شیخ علی جابر، جنہوں نے مسجد الحرام میں ایک عرصے تک تراویح اور نمازوں کے فرائض انجام دیئے۔

شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمن الحذیفی، مسجد نبوی کے امام و خطیب اور شیخ ڈاکٹر عبداللہ بصفر، انٹرنیشنل تحفيظ القرآن الكريم فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل، سفير ائمہ حرمین شریفین الشیخ سعد النعمانی،  بانئ و صدر معهد الشیخ سعد النعماني للقرآن الكريم و علومه۔

شیخ خلیل رحمه الله ارضِ حرمين شريفين میں حفظِ قرآن کے مكاتب کے بانیوں میں سے ایک تھے آپ کا بنیادی تعلق پاکستان سے تھا 1963 میں آپ حجازِ مقدس منتقل ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں