اے آر وائی نیوز کی پٹرول کے حوالے سے جھوٹی خبر نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی

0
212

کراچی: اے آر وائی نیوز کی پٹرول کے حوالے سے صرف ایک جھوٹی غلط خبر نے پورے ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا کردی۔ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمبولینس بند، پٹرول پمپس پر جنگی حالات کا منظر پیش ہونے لگا اور کورونا وائرس کے لاک ڈائون کی یاد تازہ کردی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش مختلف وڈیو میں پٹرول کی قیمت بڑھنے سے متعلق جھوٹی خبر اور افواہ پھیلانے کے بعد ملک بھر میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں، موٹر سائکلوں اور ایمبولینسز کا رش بڑھ گیا۔ پپٹرول بھروانے کے چکر میں پٹرول پمپس پر رش بڑھا تو مختلف شہروں میں ٹریفک جام ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز تحریک انصاف کے میڈیا ترجمان کا کردار ادا کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مخالفین کے خلاف مختلف جھوٹے، من گھڑت، من پسند کرنٹ افئیر شو اور خبریں چلاتا رہتا ہے۔

اتحادی حکومت (پیمرا) افواہ سازوں کو قانون کے مطابق کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ اے آر وائی نیوز ریٹنگ/ٹوئسٹ اور ایک سیاسی جماعت کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

یاد رہے اے آر وائی نیوز کے خلاف برطانیہ میں کئی کیسز زیر سماعت ہیں جن کے فیصلے اے آر وائی نیوز کے خلاف آئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں