کونسلر کا الیکشن نہیں جیتا اور کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا، علی زیدی خود یونین کونسل کا الیکشن ہار گئے اور ضمانت ضبط کروا لی

0
73

کراچی: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پوائنٹ آرڈر میں وفاقی وزیر علی زیدی نے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کی کلاس لیتے ہوئے ہوئے کہا کہ جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں جیتا اسے کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا اور سن کوٹہ پر آنے والا ایڈمنسٹریٹر کیا خاک کام کریگا۔ کراچی کی عوام کو ناتجربہ کار کے حوالے کردیا ہے۔

 جبکہ حقیقت میں وفاقی وزیر علی زیدی خود بھی یونین کونسل کا الیکشن ہارنے کے بعد اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھے تھے اور بنانے والوں نے بھی علی زیدی کو ایم این اے اور پھر وفاقی وزیر بنا دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں