پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

0
112

کراچی: پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔یہ  قومی خواتین کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ ایونٹ میں کُل چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اسٹرائیکرز کی ٹیم پہلی مرتبہ قومی خواتین کرکٹ سیزن میں شرکت کرے گی۔یہ ٹیم پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم، اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کریں گی۔ بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز کے سپرد کی گئی ہےجبکہ  جویریہ خان چیلنجرز کی کپتانی کریں گی اورڈائنامائٹس کی قیادت منیبہ علی صدیقی کے سپرد کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہتری کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

خواتین کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی پذیرائی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے میچز کو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں